کرنٹ لگنے اور عمارت سے گر کر 2 افراد جاں بحق

December 10, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سپرہائی وے احسن آباد کے قریب سروس اسٹیشن پر کام کے دوران کرنٹ لگنے سے 22 سالہ صادق ولد کلیم بخش بے ہوش ہوگیا جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اسکی موت کی تصدیق کر دی، نیپا چورنگی علی گڑھ یونیورسٹی کے قریب زیر تعمیر عمارت سے کام کے دوران گر کر ایک مزدور 55 سالہ لعل زادہ جاں بحق ہوگیا۔