طبی چیلنجز سے نبردآزما ہونے کیلئے جدید تحقیق کو اپنانا ہوگا، سیمینار

December 10, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اسکول آف نرسنگ کھارادار جنرل اسپتال کےپانچویں ریسرچ سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے اسپتال کے صدر اور چانسلر محمد بشیر جان محمد نے کہا کہ ملک کو درپیش طبی چیلنجز سے نبردآرما ہونے کیلئے جدید تحقیق کو اپنانا ہوگا ،نرسنگ کے شعبے میں تحقیق سے نہ صرف قیمتی زندگیاں بچائی جا سکتی ہیں بلکہ طبی شعور اور آگہی بھی پروان چڑھے گی جس سے بیماریوں سے بچاؤ کو ممکن بنایا جا سکے گا ،اسپتال کے چیئر مین اور معروف طبی محقق پروفیسر عبدالغفار بلو نے کہا کہ حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج 95فیصد پر لا کر بیماریوں سے محفوظ رکھا جا سکتاہے،تقریب کے مہمان خصوصی پروفیسر حاکم علی، پرنسپل انڈس نرسنگ اسکول،اسپتال کے چیف ایگزیکٹیو ڈاکٹرخالد اقبال اور دیگرنے بھی خطاب کیا ۔