تمام کیسز کی تفصیلات ہر پندرہ دن بعد پیش کی جائیں، ڈی جی کے ڈی اے

December 10, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ڈی جی کے ڈی اے سیدمحمد علی شاہ نے کہا ہے کہ تمام کیسز کی تفصیلات ہر پندرہ دن بعد ڈی جی آفس میں پیش کی جائےبحیثیت خود مختار ادارہ ترقیات کراچی درست سمت کی جانب گامزن ہے۔ یہ بات انہوں نے اعلیٰ افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ڈی جی کے ڈی اے کو لاء آفیسرز نے عدالتوں میں زیر التواء کیسز کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔