پاکستانی پشاوری چپل کے ہسپانوی ریپلیکا کی دھوم

December 10, 2022

فائل فوٹو

ہالی ووڈ بھی پاکستانی پشاوری چپل کا معترف نکلا لیکن اصلی پشاوری چپل پاکستان سے منگوانے کی بجائے اس کی ہسپانوی ریپلیکا کو ترجیح دی۔

مشہور زمانہ جیمز بانڈ کے سُپر اسٹار اور برطانوی اداکار ڈینیئل کریگ اپنی حالیہ فلم ’گلاس اونئن‘ میں ہلکے کریم رنگ کی پشاوری چپل کی ریپلیکا پہنے ہوئے نظر آئے۔

برطانوی اداکار ڈینیئل کریگ کی اس سینڈل کو ’Settat Sandals ‘ کا نام دیا گیا ہے اور یہ ہسپانوی فیشن ڈیزائنر Manolo Blahnik کی ڈیزائن کردہ ہیں، جس کی قیمت 180 ڈالرز ہے۔

ڈینیئل کریگ فلم ’گلاس اونئن‘ کے ابتدائی سین میں ہلکے نیلے اور سفید دھاری دار لباس میں ملبوس کالے دھوپ کے چشموں اور پشاوری چپل میں دکھائی دیئے، ان کے اس فیشن اسٹائل کی خوب چرچا ہو رہی ہے۔

بالی ووڈ کی یہ مسٹری فلم 23 نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنی جبکہ 23 دسمبر سے فلم کو نیٹ فلکس پر بھی ریلیز کیا جا رہا ہے۔