کیا سلمان خان کو ان کی سچی محبت مل گئی؟

December 10, 2022

فائل فوٹو

بالی ووڈ انڈسٹری کے بھائی جان، سلمان خان کو ایک بار پھر محبت ہوگئی، ان کی گرل فرینڈز کی فہرست میں ایک اور نام جُڑ گیا ہے اس بار ان کا نام ان سے 24 برس چھوٹی اداکارہ کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا دعویٰ کر رہا ہے کہ سپر اسٹار سلمان خان اپنی آنے والی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ میں اداکاری کرنے والی 32 سالہ پوجا ہیگڈے کی محبت میں گرفتار ہوگئے ہیں۔

اس بات کا انکشاف بالی ووڈ انڈسٹری کے فلم کریٹکس عمیر سندھو نے مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کیا ہے۔

انہوں نے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ بی ٹاؤن میں ایک نئی جوڑی کا اضافہ ہو گیا ہے۔ سلمان خان پوجا ہیگڈے کی محبت میں گرفتار ہوگئے ہیں۔ سلمان کے پروڈکشن ہاؤس نے اداکارہ کو اگلی 2 فلموں کے لیے بھی سائن کرلیا ہے‘۔

ان کا مزید لکھنا ہے کہ ’سلمان کے قریبی ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دونوں آج کل ایک ساتھ وقت گزار رہے ہیں‘

واضح رہے کہ سلمان خان کی پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں سلمان خان ، پوجا ہیگڑے اور شہناز گل شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پوجا ہیگڑے نے اپنے کیرئیر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا اور پھر تامل فلموں میں کام کیا، انہوں نے ’ہاؤس فل 4‘ سے ہندی فلموں میں قدم رکھا اب ان کی دوسری بالی ووڈ فلم سرکس 23 دسمبر کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہے، جس میں وہ رنویر سنگھ کے ساتھ نظر آئیں گی۔

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین اس خبر کو محض افواہ اور ان کی آنے والی فلم کی پروموشن قرار دے رہے ہیں۔