‘میرا دل یہ پکارے آجا‘ کا بخار تنزانیہ پہنچ گیا

December 10, 2022

کالوج، اسکرین گریبز

پاکستان سمیت بھارت میں بھی وائرل ہونے والے ٹرینڈی ڈانس نے اب تنزانیہ کے باشندوں کو بھی اپنا گرویدہ بنا لیا۔

تنزانیہ سے تعلق رکھنے والےٹک ٹاکر و انفلوئینسر کیلی پال کو بھی پاکستانی ٹک ٹاکر عائشہ عرف مانو کا ڈانس خوب بھا گیا ہے۔

کیلی پال نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ مشہور ری مکس گانے ’میرا دل یہ پکارے آ جا‘ پر عائشہ جیسے اسٹیپس کرتے نظر آ رہے ہیں۔

یاد رہے کہ مختصر سی ڈانس ویڈیو سے راتوں رات شہرت حاصل کر لینے والی ٹک ٹاکر عائشہ نے اب ماڈلنگ میں بھی قدم رکھ دیا ہے، عائشہ کو دھڑا دھڑ نئے پروجیکٹس مل رہے ہیں اور آج کل وہ فیشن ماڈلنگ میں مصروف ہیں۔