سندھ حکومت کا ملیر میں زرعی یونیورسٹی کا کیمپس کھولنے کا فیصلہ

December 12, 2022

فائل فوٹوز

سندھ حکومت کی جانب سے ملیر میں زرعی یونیورسٹی کا کیمپس کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو ٹنڈوجام زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر فتح مری کی جانب سے خط لکھا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے فتح مری کی درخواست زرعی یونیورسٹی کا ملیر میں کیمپس کھولنے پر سیکریٹری جامعات سے پروپوزل طلب کر لیا ہے جس پر محکمہ جامعات سندھ پروپوزل تیار کرے گا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ملیر میں یونیورسٹی کا کیمپس قائم کرنے کا پروپوزل جَلد منظور ہونے کا امکان ہے۔