نیدرلینڈز: سفارت خانہ پاکستان میں کرسمس کی تقریب، سفیر کی مسیحی برادری کو مبارکباد

December 23, 2022

سفیر پاکستان نے حاضرین کو تاکید کی کہ وہ کرسمس کے تہوار پر اپنے سیلاب زدہ بہن بھائیوں کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

نیدرلینڈز میں موجود سفارت خانہ پاکستان نے کرسمس کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا، جس میں نیدرلینڈز میں مقیم پاکستانی نژاد مسیحی برادری نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان سلجوق مستنصر تارڑ نے کرسمس کے موقع پر شرکاء اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انہوں نے بین المذاہب ہم آہنگی کی اہمیت اور پاکستان میں اقلیتوں کے اہم کردار پر روشنی ڈالی اور پاکستان میں اقلیتوں کی فلاح و بہبود کیلئے حکومت پاکستان کے اقدامات کا بھی ذکر کیا۔

شرکائے محفل نے بھی اس مبارک موقع پر سفارت خانے کی جانب سے اس تقریب کے انعقادکوخوبسراہا۔

سفیر پاکستان نے اس موقع پر حاضرین کو تاکید کی کہ وہ کرسمس کے تہوار پر اپنے سیلاب زدہ بہن بھائیوں کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

انہوں نے نیدرلینڈز میں مقیم مسیحی برادری کی طرف سے سیلاب زدہ بہن بھائیوں کی امداد اور تعاون کو متحرک کرنے کیلئے اردو چرچ کی کوششوں کو سراہا۔

دوسری جانب شرکائے محفل نے بھی اس مبارک موقع پر سفارت خانے کی جانب سے اس تقریب کے انعقادکوخوبسراہا۔