سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی اگلے سال فروری میں شادی کرلیں گے، بھارتی میڈیا

December 30, 2022

سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی کی شادی کی خبریں گردش میں ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں اداکار فروری میں جیسلمیر میں شادی کرلیں گے۔

کیارا اور سدھارتھ کو ممبئی ایئرپورٹ پر ایک ساتھ دیکھا گیا، دونوں نئے سال کا جشن منانے کیلئے اڑان بھر چکے ہیں۔

بالی ووڈ کی اس خوبصورت جوڑی کے متعلق خبریں ہیں کہ یہ اگلے سال فروری میں شادی کرلیں گے۔

گو کہ اس سے متعلق کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی ہے، لیکن کہا جا رہا ہے کہ جیسلمیر میں شادی کے بعد دہلی میں ایک بڑی تقریب کی جائے گی۔