نواز شریف کی بھارتی وزیراعظم مودی سے والدہ کی وفات پر تعزیت

December 31, 2022

سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کی۔

نواز شریف نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی والدہ کی موت پر بہت دکھ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ اس ناقابل تلافی نقصان پر نریندر مودی اور ان کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔