کراچی ٹیسٹ: بابر اعظم کے تھرکنے کی ویڈیو وائرل

January 03, 2023

بابر اعظم—فائل فوٹو

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی دوران میچ میدان میں تھرکنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

کراچی ٹیسٹ کے پہلے دن کے ابتدائی 2 سیشن میں بولرز کی مایوس کن کارکردگی اور وکٹس نہ ملنے کے باعث جب تیسرے سیشن میں اچانک پاکستان ٹیم کو وکٹیں ملنا شروع ہوئیں تو گراؤنڈ میں موجود کپتان بابرِ اعظم کی باڈی لینگویج ہی بدل گئی۔

بابر اعظم کو تیسرے سیشن کے دوران کئی مرتبہ اپنی خوشی کا اظہار کرتے دیکھا گیا۔

کپتان بابر اعظم کو کئی مرتبہ کھلاڑیوں کے ساتھ ہنستے مسکراتے ہوئے دیکھا گیا جبکہ ایک موقع پر سِلپ پوزیشن پر انہوں نے معمولی سا ڈانس بھی کیا۔

جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہو رہی ہے۔