رونالڈو سعودی عرب کو جنوبی افریقا کہہ بیٹھے

January 04, 2023


اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی سعودی عرب پہنچتے ہی زبان پھسل گئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو میڈیا سے گفتگو کے دوران سعودی عرب کو جنوبی افریقا (ساؤتھ افریقا) کہہ بیٹھے۔

ویڈیو میںدیکھا جاسکتا ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو کو گفتگو کے دوران اپنی غلطی کا احساس نہیںہوا۔

کرسٹیانو رونالڈو نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ جنوبی افریقا آنا میرے لیے میرے کیریئر کا اختتام نہیں، سچ کہوں تو میں پرواہ نہیں کرتا کہ لوگ کیا کہتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو کی غلطی کو فوراً ہی مداحوں نے نوٹس کر کے اسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنا شروع کردیا۔