ذوالفقار علی بھٹو کی 1977ء کی الیکشن ریلی کے یادگار مناظر

January 05, 2023

پاکستان کے پہلے منتخب وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 95 ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے، اس موقع پر سوشل میڈیا پر ان کی ماضی کی یادگار ویڈیوز اور تصاویر بہت زیادہ شیئر کی جارہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک اکاؤنٹ سے ذوالفقار علی بھٹو کی 1977ء کی الیکشن ریلی کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جو کہ لاہور میںنکالی گئی تھی۔

ویڈیو میںدیکھا جاسکتا ہے کہ 5 مارچ 1977ء کو اس ریلی میں دھوپ ہونے کے باوجود خواتین سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی تھی۔

اس دن لاہور میں شہریوں نے ذوالفقار علی بھٹو کا شاندار استقبال بھی کیا گیا تھا۔

شہریوںکو سابق وزیراعظم کی بات کو غور سے سنتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

آج ذوالفقار علی بھٹو کی 95 ویں سالگرہ کے موقع پر سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ قائد عوام 43 سال پہلے عدالتی قتل کے بعد بھی عوام کے دلوں پر حکمرانی کر رہے ہیں۔