4 سال ٹیم سے باہر ہونے پر بھی سرفراز نے کسی کیخلاف ایک لفظ نہیں کہا، والدہ سرفراز احمد

January 07, 2023

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھی اننگز میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری اسکور کی تھی۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں سرفراز احمد کی والدہ نے بیٹے کی سنچری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بہت اچھا لگا، میں نے اپنے بیٹے کی سنچری کے لیے بہت دعائیں کی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ 4 سال ٹیم سے باہر ہونے پر بھی سرفراز نے کسی کے خلاف ایک لفظ نہیں کہا اور کسی کی برائی نہیں کی۔

سرفرار کی والدہ کا کہنا ہے کہ میرے بیٹے نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور اپنے ملک کے لیے کھیلا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز دوسری اننگز میں سرفراز احمد کی فائٹنگ سنچری کے باعث پاکستان ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرا ٹیسٹ ڈرا کیا تھا۔