ابوظبی: 10 ہزار سے زائد افراد نے اعضا عطیہ کرنے کیلئے اندراج کروا لیا

January 13, 2023

رجسٹریشن مکمل ہونے کے بعد درخواست گزار کو الیکٹرک ڈونر کارڈ فراہم کیا جاتا ہے۔

ابوظبی میں 10 ہزار سے زائد افراد نے اعضا عطیہ کروانے کی فہرست میں اپنا اندراج کروا لیا ہے۔

اس بات کا اعلان اماراتی محکمہ صحت نے آج کیا اور مزید شہریوں کو منصوبے میں شامل ہونے کیلئے حوصلہ افزائی کی۔

محکمہ صحت نے بتایا کہ مختلف اقوام اور عمر کے لوگوں نے اعضا عطیہ کرنے کیلئے اندراج کروایا ہے۔

ملک میں اعضا کے عطیہ اور پیوندکاری کا قومی پروگرام ’حیات‘ نومبر 2022 میں شروع ہوا تھا۔

یو اے ای میں موجود 21 سال کا کوئی بھی شخص جس کے پاس اماراتی شناخت ہو وہ اپنے اعضا عطیہ کرنے کیلئے اندراج کروا سکتا ہے۔

رجسٹریشن مکمل ہونے کے بعد درخواست گزار کو الیکٹرک ڈونر کارڈ فراہم کیا جاتا ہے۔

متحدہ عرب امارات میں 2016 کے دوران زندہ اور مردہ افراد کی طرف سے انسانی اعضا عطیہ کرنے کا قانون منظور کیا گیا تھا۔