گورنر سندھ کی خالد مقبول کو معاملات حل ہونے کی یقین دہانی

January 14, 2023

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول صدیقی کو معاملات افہام وتفہیم سے حل ہونے کی یقین دہانی کروادی۔

کراچی میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے خالد مقبول صدیقی نے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے بلدیاتی الیکشن اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

رپورٹس کے مطابق گورنر سندھ نے خالد مقبول صدیقی کو تمام معاملات مل بیٹھ کر حل کرنے کا یقین دلایا۔

قبل ازیں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے خالد مقبول صدیقی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا تھا۔

دونوں رہنماؤں نے مختلف معاملات پر گفتگو کی اور آصف علی زرداری نے خالد مقبول صدیقی کو تمام معاملات حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔