بی پی ایل: چٹو گرام نے ڈھاکا ڈومینیٹرز کو 8 وکٹ سے ہرا دیا

January 14, 2023

بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں چٹوگرام چیلنجرز نے ڈھاکا ڈومینیٹرز کو 8 وکٹ سے شکست دے دی۔

چٹو گرام میں کھیلے گئے میچ میں ڈھاکا ڈومینیٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹ پر 158 رنز بنائے۔

ڈھاکا کی طرف سے عثمان غنی نے 47، ناصر حسین نے 30 اور عارف الحق نے 29 رنز کی باری کھیلی۔

چٹو گرام چیلنجرز نے 159 رنز کا ہدف 17 اعشاریہ 4 اوور میں 2 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

اس دوران چٹوگرام کے عفیف حسین نے 59 اور درویش رسولی نے 56 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

بنگلا دیش پریمیئر لیگ کے تمام میچز جیو سوپر سے نشر کیے جارہے ہیں۔