نوعمر ایتھلیٹ حمدان نے سب کو حیران کردیا

January 17, 2023

سابق قومی ٹیبل ٹینس کھلاڑی رفعت موسی کے نواسے حمدان بلوچ نے بیکن ہاؤس اسکول پی ای سی ایچ ایس میں ہونے والی100میٹرز ریس میں پہلی پوزیشن حاصل کی، نو عمر حمدان ایتھلیٹ کے ساتھ ساتھ پیراکی اور فٹبال میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہے ہیں، ان کے اسپورٹس ٹیچر بھی ان کی کار کردگی سے بہت خوش ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ حمدان مستقبل میں ایک اچھا ایتھلیٹ ثابت ہوگا، اس میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے، اچھی اور معیاری کوچنگ سے اس کی صلاحیتوں میں مزید نکھار پیدا ہوگا۔