اسامہ اسپورٹس نے فٹبال فائنل جیت لیا

January 17, 2023

اظہر میموریل فٹبال کلب کے زیر اہتمام کھلے گئےانکل موتی شمعون بھٹی فٹبال ٹور نامنٹ کے فائنل میں اسامہ اسپورٹس نے سائل محمڈن کو ایک گول سے شکست دے دی۔

سابق چیئرمین یوسی قیوم آباد شمشاد خان نے ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو ٹرافی، مین آف میچ ایاز خان ، ٹورنامنٹ میں 11 گول کرنے والے زوہیب زیبی کو بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا ٹورنامنٹ کے بہترین کیپر نور عالم قرار پائے۔

ڈسٹرکٹ ایسٹ کی 32 ٹیموں نے حصہ لیا ،فائنل میں سابق چیئرمین یوسی قیوم آباد شمشاد خان، صدر کورنگی ٹاؤن پاکستان تحریک انصاف راجہ آصف، کوارڈینئٹر ٹو ایم این اے فہیم خان چوہدری اویس، صدر پبلک ایڈ کمیٹی زمرد خان ، صدر نوجوانان اسلامی شاہد درانی نے بھی انعامات تقسیم کئے۔