تھر ریلی کا کامیاب انعقاد، رقم سیلاب زدگان کے نام

January 17, 2023

تھرپارکر کے ریگستان میں ہونےوالی دوسری تھر کارریلی کی اے کیٹیگری کے مقابلوں میں محمد بلال چوہدری نے ایک گھنٹہ پندرہ منٹ اور اکیس سیکنڈ میں طویل فاصلہ طے کرتے ہوئے فاتح ہونے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ محمد شہزاد نے ایک گھنٹہ سولہ منٹ اور 55 سیکنڈ اور راشد حسین ایک گھنٹہ سترہ منٹ اور24 سیکنڈ میں فاصلہ طے کرکے دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے کا اعزازحاصل کیا۔

پری پیڈ کیٹیگری اے میں معروف ریسر صاحبزادہ سلطان نے تمام سواروں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے میدان مارا، کیٹیگری بی کے فاتح نعمان انجم‘ کیٹیگری سی کے سید ظہیر حسین اور وومن کیٹیگری میں ماہم شیراز فاتح قرار پائے، تھر پارکر کے ریگستان میں ہونے والی ان کار ریسز کامقصد میگا ایونٹ اسپانسرشپ سے حاصل ہونے والی رقم‘ رجسٹریشن فیس اور انعامات کی رقم سے سندھ میں گزشتہ ہونے والی شدید بارشوں اور سیلاب سے متاثرہونے والےافراد کی مالی امداد کرنا تھا۔

ریلی میں جیتنے والوں کے انعامات یا گاڑیوں کی رجسٹریشن سے جمع ہونے والی رقم ریلیف فنڈ اکاؤنٹ مین جمع کرانے اور بعد ازاں یہ رقم تھر کے بارش متاثرین کی تکالیف کو دور کرنے کے لئے خرچ کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔سندھ موٹر ایسو سی ایشن اور محکمہ کھیل کے اشتراک سے ہونے والی اس کارریلی کے لئے گاڑیوں کی رجسٹریشن اور تیکنیکی انسپکشن5جنوری کو ہوا،اسٹاک ریس مرحلے کا افتتاح وزیراعلی سندھ کے مشیر کھیل نےکیا۔ اسٹاک ریس میں 45 گاڑیوں نے حصہ لیا جس میں خواتین کیٹیگری میں ایک خاتون ڈیانا پٹیل نے اپنے ساتھی ڈرائیور رونی پٹیل کے ہمراہ حصہ لیا۔

اس ایونٹ کی اے کیٹیگری کے مقابلوں میں محمد بلال چوہدری نے پہلی پوزیشن حاصل کی‘محمد شہزاد۔ جبکہ راشد حسین دوسری اور تیسری پوزیشن کے حقدار قرار پائے ‘وومن کیٹیگری میں صرف ایک خاتون شامل تھیں۔ انہوں نے اس فاصلے کو ایک گھنٹہ48 منٹ اور56 سیکنڈ میں عبور کرکے فاتح ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ چار روزہ ریس کے آخری روز پری پیڈ کیٹیگری اے میں شہرت یافتہ ریسر صاحبزادہ سلطان نے میدان مارا۔

کیٹیگری بی کے فاتح نعمان انجم‘ کیٹیگری سی کے سید ظہیر حسین اور وومن کیٹیگری میں ماہم شیراز فاتح قرار پائے‘ تمام فاتح ریسرز نے اپنی انعامی رقم کا 50 فیصد سیلاب متاثرین کے امدادی فنڈ میں دینے کا اعلان کیا۔ بعد ازاں سندھ کے روائتی کھیل اونٹوں کی ریس‘ میراتھن ریس اور ملاکھڑا مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر موجود ہزاروں شائقین نے کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی پر انہیں داد دی۔ ارباب لطف اللہ نے کہا کہ تھر ریلی سے ہونے والی رقم ان سیلاب متاثرین کی آباد کاری پر خرچ کریں گے‘ بعد ازاں ریلی کے فاتح کھلاڑیوں میں ارباب لطف اللہ‘ڈاکٹر مہیش کمارملانی اور مکیش کمار چاؤلہ نے ٹرافیز اور نقد انعامات تقسیم کئے۔