ویڈیو: ڈیفنس میں نجی اسکول کی طالبہ پر تشدد

January 20, 2023

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں نجی اسکول کی طالبہ کو اس کی کلاس فیلوز نے تشدد کا نشانہ بنایا۔ دو لڑکیاں بچی پر بیٹھ کر معافی مانگنے کا کہتی رہیں۔

طالبہ پر تشدد کی ویڈیو بھی بنائی گئی، متاثرہ بچی کے والد نے تھانہ ڈیفنس میں مقدمہ درج کروادیا۔

پولیس نے متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا، تھانہ ڈیفنس میں درج ایف آئی آر میں مدعی عمران نے موقف اپنایا ہے کہ اس کی بیٹی کو کلاس فیلو جنت، اس کی بہن کائنات، عمائمہ اور نور رحمان نے تشدد کا نشانہ بنایا۔

ایف آئی آر کے مطابق باکسر عمائمہ متاثرہ لڑکی کو کھینچ کر کینٹین کی طرف لے گئی۔ بچی کو بالوں سے پکڑا، چُھریوں کے وار کیے، زمین پر گرا دیا اور ٹھوکریں ماری گئیں۔