برطانیہ کا پناہ کے متلاشی 200 بچوں کے لاپتا ہونے کا اعتراف

January 25, 2023

لندن( نیوز ڈیسک)برطانیہ کے وزیر داخلہ سائمن مرے نے پناہ کے متلاشی 200بچوں کے لاپتا ہونے کا اعتراف کرلیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق سائمن مرے نے کہا کہ تمام بچے ہوم آفس کے زیرانتظام ہوٹلوں میں رکھے گئے تھے، لاپتا بچوں میں ایک لڑکی اور 16سال سے کم عمر 13بچے شامل ہیں۔برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہوم آفس کے وزیر سائمن مرے نے پیر کو ہاؤس آف لارڈز کو بچوں کے لاپتہ ہونے کا بتایا۔