ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا

January 26, 2023

پشاور (لیڈی رپورٹر)صوبائی دارلحکومت پشاور میں سی این جی سٹیشنز کی بندش کے باعث اندرون شہر ٹرانسپورٹ کے کرایہ میں من مانی اضافہ نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے جبکہ طلبہ کو امد و رفت میں بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے تاہم متعلقہ انتظامیہ کرایوں میں من مانی اضافہ پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہے شہر میں چلنے والے مسافر ویگن شہریوں سے پر سٹاپ 30سے چالیس اور پچاس تک روپے وصول کرنے لگے ہیں اور ٹیکسی رکشہ ڈرائیورز نے بھی کرائے ڈبل کر لیے ہی ں اس حوالے سے ان کا کہنا ھے کہ سی این جی سٹیشنز بند ہیں اور ھم فان گیس استعمال کر ر رہے ہیں جو کہ ہمیں بہت مہنگی پڑتی ہے اس لیے کرائے بڑھا دیئے ہیں تاہم کرائے بڑھانے کی وجہ سے اکثر عوام اور ڈرائیورز کے درمیاں زبانی ٹکرار کے واقعات بھی معمول بن چکے ہیں اسی طرح نواحی علاقوں میں چلنے والے مختلف ٹرانسپورٹز بھی من مانی کرایہ اصول کرنے لگے تاہم متعلقہ حکام اس سلسلے میں چشم پوشی اختیار کی ہوئے ہے جسکی وجہ سے شہریوں میں تشویش بڑھ گئی ہے