ہمدرد فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام مستحق افراد میں گرم کمبل تقسیم کیے گئے

January 26, 2023

پشاور(لیڈی رپورٹر)ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب پروفیسرڈاکٹر فخرالاسلام نے پشاور کے نادارمستحق افراد میں گرم کمبل تقسیم کیے۔ہر سا ل کی طرح اس سال بھی ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے پشاور اور اس کے گردونواح میں موجود 20دیہات کے غریب اور مستحق افراد میں 350گرم کمبل تقسیم کیے گئے۔اس موقع پر پاکستان سٹڈی سنٹر کے چیئرمین و سپیکر شوریٰ ہمدرد پشاور پروفیسر ڈاکٹر فخرالاسلام نے مستحقین میں کمبل تقسیم کیے اور ہمدردفاؤنڈیشن کے اس اقدام کوخوب سراہا۔لوگوں نے بھی موسم کی مناسبت سے یہ تحفہء ہمدرد وصول کرتے ہوئے ہمدردکی انتظامیہ اور کارکنان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور دوسرے اداروں اور مخیر حضرات کو بھی اس کی تقلید کرنے کی خواہش ظاہر کی۔