ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ میں فائرنگ سے تاجر زخمی

January 26, 2023

ملتان( سٹاف رپورٹر)تھانہ پرانی کوتوالی کے علاقے میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے تاجر کو زخمی کردیا ،معلوم ہوا ہے کہ شاہی عید گاہ خانیوال روڈ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے سورج میانی کے رہائشی بہار حسین کو کمر پر فائر مار کر شدید زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ پرانی کوتوالی نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے بتایا گیا ہے واقعہ پرانی دشمنی لگتی ہے۔