شان مسعود کے ولیمے سے قبل قوالی نائٹ، سرفراز احمد نے رنگ جمادیا

January 26, 2023

تصاویر/ ویڈیو - بشکریہ دی آرٹسٹ ویڈینگ فوٹوگرافی

پاکستانی بلے باز شان مسعود اپنی دلہن پشاور سے کراچی لے آئے، ولیمے سے قبل قوالی نائٹ کا اہتمام کیا گیا۔

شان مسعود اور نیشے خان کی قوالی نائٹ میں نامور کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی جبکہ حال ہی میں عمرے کی سعادت حاصل کرنے والے سرفراز احمد نے ساتھی کرکٹر کے لئے گنگنا کر محفل میں رنگ جمع دیا۔



سوشل میڈیا پر قوالی نائٹ کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔


تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قوالی نائٹ کے لئے شان مسعود نے سفید کرتے پاجامے کے ساتھ سیاہ رنگ کی واس کوٹ کا انتخاب کیا ہے جبکہ نیشے خان نے گہرے سرخ اور سُنہری رنگ کے امتزاج کا لباس زیب تن کیا۔