بھارتی کپتان روہت شرما کے سنچری بنانے پر غریب افراد میں کھانا تقسیم

January 26, 2023

فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کے سنچری بنانے پر مداحوں نے غریب افراد میں کھانا تقسیم کیا۔

رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں روہت شرما نے سنچری اسکور کی جو کہ انہوں نے 3 سال بعد بنائی۔

بھارت میں مداحوں نے روہت شرما کے سنچری بنانے کے بعد غریبوں میںکھانا تقسیم کیا جن کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جارہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کھانے کے پیکٹ پر اس کی وجہ بھی بیان کی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ سال ویرات کوہلی کے سنچری بنانے کے بعد بھی ایک مداح نے غریب افراد میں کھانا تقسیم کیا تھا۔