محسن عباس حیدرکی نئی فلم ’سپر پنجابی‘ کا ٹریلر ریلیز ہوگیا

January 26, 2023

بشکریہ انسٹاگرام

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکار، میزبان اور گلوکار محسن عباس حیدر اور دی لیجنٹ آف مولاجٹ میں رجو کا کردار نبھانے والی ایرانی اداکارہ صائمہ بلوچ کی نئی فلم ’سپر پنجابی‘ کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار محسن عباس حیدر نے اپنی نئی فلم ’سپر پنجابی‘ کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا۔

اداکار نے ٹریلر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ فلم 3 مارچ 2023 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی جبکہ فلم کی کاسٹ میں محسن عباس حیدر، صائمہ بلوچ ، ثناء ، افتخار ٹھاکر، ناصر چنیوٹی سمیت دیگر فنکار شامل ہیں ۔


اس فلم کی ہدایت کاری ابو علیحہ نے کی ہے، انہوں نے فلم کو ون سپیل شوٹ کیا ہے جبکہ فلم کے پرڈیوسرز صفدر ملک ہیں جو اس سے قبل ہدایتکار سید نور کے ساتھ فلم تیرے باجرے دی راکھی پرڈیوس کر چکے ہیں۔