سابق امامِ کعبہ شیخ عادل الکلبانی اور لیونل میسی کی ملاقات

January 26, 2023

فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

سابق امامِ کعبہ شیخ عادل الکلبانی اور ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی کی ملاقات ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا پر 20 جنوری کو شیخ عادل الکلبانی نے لیونل میسی اور مراکش کے اشرف حکیمی کے ساتھ ملاقات کی تصویر اور ویڈیوز شیئر کیں۔

رپورٹس کے مطابق شیخ عادل الکلبانی کی مشہور فٹبالرز سے یہ ملاقات رواں ماہ ہوئی ہے۔

اس موقع پر اشرف حکیمی نے سابق امامِ کعبہ کو بتایا تھا کہ وہ کل عمرہ ادا کریں گے جس پر شیخ عادل الکلبانی نے کہا کہ اللّٰہ قبول کرے۔

سوشل میڈیا پر ان ویڈیوز اور تصاویر کو بہت زیادہ پسند بھی کیا جارہا ہے۔