کراچی بندرگاہ پر جہاز سے سویابین اتارنے کا آغاز

January 26, 2023

علامتی فوٹو

کراچی بندرگاہ پر جہاز سے سویابین اتارنے کا آغاز ہوگیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 15 دن کے دوران تین کارگوز سے تقریباً ڈیڑھ لاکھ ٹن سویابین پورٹ سے باہر آئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ کیماڑی سے متصل پورٹ کی برتھوں پر ڈیڑھ لاکھ ٹن سویابین اب بھی موجود ہے۔

سندھ انوائرمنٹل پروٹیکٹشن ایجنسی نے دو سال قبل ایس او پی کے بغیر سویابین ہینڈلنگ پر اعتراض کیا تھا۔

انٹرنیشنل سینٹر آف بائیولوجیکل سائنسز نے سویابین کے گردوغبار کو سانس میں دشواری کی ممکنہ وجہ قرار دیا تھا۔

ایچ ای جے، کراچی یونیورسٹی نے جہازوں سے سویابین اتارنے میں بہت احتیاط کا مشورہ دیا تھا۔