جماعت اسلامی کے زیراہتمام آج مظاہرے ہوں گے

January 27, 2023

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی کی ہدایت پر مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ و دیگر قائدین کی گرفتاری کے خلاف اور حق دو تحریک سے اظہار یکجہتی و مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ و دیگر کی رہائی کیلئے امیر ضلع حافظ نور علی کی قیادت میں آج سہ پہر 3 بجے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ہوگا جس سے جماعت اسلامی کے صوبائی و ضلعی رہنما خطاب کریں گے ۔ دریںاثناآجژوب،لورالائی ،نوشکی ، مستونگ ، نصیرآباد ، ڈیرہ مراد جمالی ، جعفر آباد ، ڈیرہ اللہ یار ، اوستہ محمد ، پشین ، چمن سمیت مختلف اضلاع میں احتجاجی ریلیاں ، جلسے اور مظاہرے کیے جائیں گے ۔