نواب پور روڈ پر ڈکیتی کی وارداتوں کیخلاف تاجروں کا احتجاجی مظاہرہ

January 27, 2023

ملتان( سٹاف رپورٹر )انجمن تاجران نواب پور روڈ بوسن سٹاف پر آئے روز ڈکیتیوں کی وارداتوں کے خلاف تاجروں کا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،مظاہرین نے ٹائر جلاکر پولیس مخالف نعرے بازی کی،مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے آل پاکستان انجمن تاجران جنوبی پنجاب وملتان شہر کے صدرعارف فصیح اللہ،صدر نواب پور روڈ ملک عبدالعزیز بوسن،چیئرمین ملک خرم لنگڑا،جنرل سیکرٹری مہر غلام شبیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وارداتوں نے ان کی نیندیں حرام کر دی ہیں، تاجر برادری میں عدم تحفظ کی فضا پائی جاتی ہے،ملتان پولیس کا موبائل گشت نہ ہونے کے برابر ہے تاجر ملک طارق بوسن کی شاپ بوسن الیکڑک ٹریڈز سے ڈاکوگن پوائنٹ پردو لاکھ اور سہو موبائل شاپ پر 50ہزار اور گلی نمبر 10سے موٹر سائیکل ، موبائل چھیننے کی وارداتیں عام ہے،مظاہرہ میں نائب صدر ملک سجاد،وائس چیئرمین فخر عباس بھٹی،محمود خان،فرخان بوسن،جاوید پاشا،ارشد مہار،ملک اسد،خواجہ گلزار شریک تھے۔