عمران خان کراچی سے خیبر ٹرین مارچ کریں، شیخ رشید

January 27, 2023

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے عمران خان کو احتجاج کا لمبا پروگرام دے دیا۔

انہوں نے عمران خان سے کہا ہے کہ ٹانگ ٹھیک ہونے پر کراچی سے خیبر ٹرین مارچ کریں۔

شیخرشید کا کہنا تھا کہ یہ عمران خان کو نااہل کرانا اور عمران خان کی جان لینا چاہتے ہیں، جو جے آئی ٹی بنی ہے اسےخراب کیا گیا تاکہ قوم حقیقت نہ جان سکے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے مزید کہا کہ جب تک عمران خان سیاست میں ہے ان کی سیاست دفن ہے۔