آسٹریلین اوپن کے فائنل میں شکست، ثانیہ مرزا گرینڈ سلم کیریئر کے اختتام پر رو پڑیں

January 27, 2023

فائل فوٹو

ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور روہن بوپنا کی جوڑی کو آسٹریلین اوپن ٹینس چیمپئن شپ کے فائنل میں شکست ہوگئی۔

بھارتی جوڑی کو فائنل میں برازیلین جوڑی سے7-6 اور 6-2 سے شکست ہوئی۔

میچ کے اختتام پر گفتگو کے دوران ثانیہ مرزا کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔

ثانیہ مرزا نے کہا کہ میرا پروفیشنل کیریئر میلبرن سے شروع ہوا اور اپنا کیریئرختم کرنے کے لیے اس سے اچھے ارینا کا سوچ بھی نہیں سکتی۔

اپنے کیریئر سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ثانیہ مرزا کی آواز بھی بھر آئی اور انہوں نے اپنے آنسو بھی صاف کیے۔

اس دوران شائقین نے تالیاں بجا کر ان کا حوصلہ بڑھایا۔

واضح رہے کہ ثانیہ مرزا نے رواں ماہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، وہ آئندہ ماہ دبئی کے ایونٹ کے بعد ریٹائر ہو جائیں گی۔