کرکٹ ویسٹ انڈیز نے برائن لارا کو اہم ذمے داری دے دی

January 27, 2023

فائل فوٹو

کرکٹ ویسٹ انڈیز نے بیٹنگ لیجنڈ اور سابق کپتان برائن لارا کو اہم ذمے داری دے دی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق برائن لارا کو پرفارمنس مینٹور مقرر کردیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق برائن لارا نے کرکٹ ویسٹ انڈیز کی معاونت کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

کرکٹ ویسٹ انڈیز کے مطابق برائن لارا تمام فارمیٹس میں ٹیم کے ساتھ پرفارمنس مینٹور ہوں گے اور وہ اکیڈمی میں بھی اپنی رائے دیں گے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق برائن لارا کی پہلی اسائنمنٹ ویسٹ انڈیز ٹیسٹ اسکواڈ کے ساتھ ہوگی۔

برائن لارا زمبابوے میں ٹیسٹ اسکواڈ کو جوائن کرچکے ہیں۔

ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹیسٹ 4 فروری کو بلاویو میں شروع ہوگا۔