وقار یونس ثانیہ مرزا کے بارے میں کیا سوچتے ہیں؟

January 27, 2023

فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ وقار یونس نے ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو شاندار کیریئر پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وقار یونس نے ثانیہ مرزا کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ثانیہ کے بارے میں جب سوچتے ہیں تو کیا الفاظ ذہن میں آتے ہیں۔

وقار یونس نے لکھا کہ جذبہ، ثابت قدمی اور سخت محنتی کے الفاظ میرے ذہن میں آتے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ غیر معمولی کیریئر پر ثانیہ مرزا کو مبارکباد دیتا ہوں۔

وقار یونس نے ثانیہ مرزا کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

واضح رہے کہ آج ثانیہ مرزا کو آسٹریلین اوپن ٹینس کے مکسڈ ڈبلز کے فائنل میں شکست ہوئی تھی جو کہ ان کے کیریئر کا آخری گرینڈ سلم تھا۔

یاد رہے کہ ثانیہ مرزا آئندہ ماہ دبئی میں ایونٹ کھیل کر ریٹائر ہو جائیں گی۔