نیپال کے وکٹ کیپر آصف شیخ کو آئی سی سی ایوارڈ کیوں ملا؟

January 27, 2023

فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

نیپال کے وکٹ کیپر آصف شیخ کوانٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ 2022 مل گیا۔

آئرلینڈ کے خلاف 14 فروری 2022ء کو کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آصف شیخ کے بہت ہی اچھے عمل کو دیکھتے ہوئے انہیںایوارڈ دیا گیا۔

میچ کے 19 ویں اوور میں آئرش بیٹر نے اونچا شاٹ کھیلنے کی کوشش کی تاہم وہ ناکام رہا جس کے بعد اس نے رن لیا تو اس دوران دوسرے اینڈ سے بھاگنے والا آئرش کھلاڑی بولر سے ٹکرا کر بیچ پِچ پر گر گیا۔

اس دوران بولر نے آئرش کھلاڑی کو رن آؤٹ کرنے کے لیے بہت تیزی کے ساتھ گیند اٹھا کر وکٹ کیپر آصف شیخ کی طرف پھینکی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آئرش کھلاڑی ہار مان چکا تھا اور آصف شیخ کے پاس اسے آؤٹ کرنے کا بہت وقت تھا لیکن انہوں نے بیٹر کے گرنے کے باعث ایسا نہ کیا۔

رپورٹس کے مطابق آصف شیخ کے اس عمل کو کرکٹ کے حلقوں میں خوب سراہا گیا تھا اور ان کے اسی عمل پر انہیں ایوارڈ دیا گیا ہے۔