امریکی فٹبالر 25 سال کی عمر میں چل بسا

January 27, 2023

امریکا کا نوجوان فٹبالر جیسی لیمونیئر 25 سال کی عمر میں چل بسا۔

امریکا کی قومی فٹبال لیگ نے اس خبر سے آگاہ کرتے ہوئے نہایت ہی افسوس کا اظہار کیا ہے۔

فٹبال لیگ کا کہنا ہے کہ جیسی جیسا فٹبالر ٹیم کے لیے ایک ماڈل اور شاندار نوجوان تھا جو کہ بہت جلد چلا گیا۔

لیگ نے مزید کہا کہ اس مشکل وقت میں ہماری دعائیں جیسی کے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نوجوان فٹبالر کی اچانک موت کی وجہ ابھی تک منظر عام پر نہیں آئی۔

جیسی اگلے ہفتے 26 سال کا ہونے والا تھا۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق جیسی نےکالج سے پاس آؤٹ ہونے کے بعد 2020 میں لاس اینجلس چارجز کے ساتھ اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

جیسی 2021 میں ڈیٹروئٹ لائن سے وابستہ ہوا۔