رکشہ میں ریورس گیئر بھی ہوتا ہے؟ سوشل میڈیا صارفین کا سوال

January 27, 2023

کیا رکشہ میں ریورس گیئر بھی ہوتا ہے؟ سوشل میڈیا پر ایک وائرل ویڈیو کو دیکھ کر سوال سوشل میڈیا صارفین کے ذہن میں بس یہ ہی ایک سوال گردش کر رہا ہے۔

یہ ویڈیو بھارتی ریاست مہارشترا میں منعقد ہونے والی ایک دلچسپ مقابلے کی ہے۔

اس مقابلے میںرکشہ ڈرائیورز کو اول نہیں بلکہ آخری نمبر پر آنا ہے۔

مہارشترا میں ایک منفرد مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں رکشتہ ڈرائیورز کو جیتنے کے لئے ساتھی امید واروں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے آگے نہیں نکلنا بلکہ الٹا دوڑتے ہوئے سب سے پیچھے پہنچنا ہے۔

اس مقابلے کا فاتح اسی رکشہ ڈرائیور کو بنایا گیا جو الٹا دوڑتے ہوئے سب سے پیچھے نکل گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو کو جہاں صارفین دیکھ رہے اور پسند کر رہے ہیں وہیں بیشتر صارفین پر یہ انکشاف پہلی بار ہو رہا ہے کہ رکشہ میں ریورس گیئر بھی ہوتا ہے۔