الیکشن کمیشن حکم دے گا تو حکومت اُسے مانے گی، گورنر خیبرپختونخوا

January 27, 2023

گورنر خیبرپختونخوا غلام علی ۔ فوٹو فائل

گورنر خیبر پختونخوا غلام علی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اگر حکم دے گا تو حکومت اُسے مانے گی۔

پشاور میں جیو نیوز سے گفتگو میں غلام علی نے کہا کہ انتخابات سے پہلے امن و امان کی صورتحال پر قابو پانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ فوج کو نشانہ بنانا اصل میں ریاست کو کمزور کرنا ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ کے جانے کے بعد ایسی باتیں نہیں کرنی چاہئیں۔

گورنر خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ وزیرستان، بنوں اور لکی مروت میں پولیس چوکیوں پر حملے ہو رہے ہیں۔

انہوں نے استفسار کیا کہ ان حالات میں وزیرستان، بنوں، لکی مروت میں کیا الیکشن مہم ہوسکےگی؟