سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کا واقعہ امت مسلمہ کی توہین ہے، علمائے کرام

January 28, 2023

مانچسٹر (علامہ عظیم جی) سویڈن میں قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کا واقعہ امت مسلمہ کی توہین کے مترادف ہے، آزادی اظہار کا لبادہ مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنےکیلئے استعمال نہیں کیا جاسکتا، یہ ناقابل قبول ہے، سویڈن کو عالم اسلام سے معذرت کر کے مجرموں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دینی چاہئے ،دنیا کے57 اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی کے احتجاج کے باوجود قرآن حکیم کی بے حرمتی اور جلانے کے واقعہ کا دیگر عالمی برادری کو بھی فوری نوٹس لینا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی جماعت اہلسنت یوکے، کے ہنگامی اجلاس میں متفقہ قرارداد میں کیا گیا۔ مرکزی جماعت اہلسنت کے صاحبزادہ احمد قادری نے روزنامہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سویڈن میں قرآن حکیم کی بے حرمتی سے عالمی امن کو شدید دھچکا لگا ہے، اقوام متحدہ کو اس کا نوٹس لینا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ اس کی پوری دنیا کو مذمت کرنی چاہئے ۔ پیر سید زاہد حسین شاہ بخاری نے کہا کہ کہ قرآن حکیم پوری دنیا کیلئے مشعل راہ ہے، اس کتاب کی بے حرمتی سے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔ مرکزی صدر حافظ محمد ظہیر احمد نقشبندی نے کہا کہ پوری دنیا کے مسلمانوں کو متحد ہوکر اقوام متحدہ سے مطالبہ کرنا چاہئے کہ آئندہ کوئی بھی ملک یا کسی بھی انبیا کی اور قرآن حکیم کی توہین نہ کرے، انہوں نے کہا کہ قرآن حکیم کو نذرآتش کرنے والوں کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ قائم کرکے انہیں قرار واقعی سزا دینی چاہئے۔ مفتی برطانیہ علامہ حافظ فضل احمد قادری نے کہاکہ اسلامی ممالک ہنگامی اجلاس بلا کر اس واقعہ کے خلاف موثر آواز بلند کرنی چاہئے۔ اجلاس میں علامہ مفتی قاضی محمد عبداللطیف قادری، پیر دلدار علی شاہ قادری، علامہ پیرمفتی محمد اختر علی قادری، مولانا حافظ نثار احمد رضا، مولانا حافظ قاضی نعمان طاہر قادری، مولانا محمد بشیر خان نقشبندی، مولانا صاحبزادہ حسان رضا قادری،علامہ پیرسید اشتیاق حسین شاہ گیلانی،صاحبزادہ حافظ حماد رضا قادری،علامہ قاری محمد علی شرقپوری،مولانا حافظ غلام مسعود قادری،علامہ صاحبزادہ محمد عتیق الرحمن نقشبندی، علامہ حافظ عبدالغفور چشتی، علامہ صاحبزادہ قاضی تجمل حسین نقشبندی، علامہ پیر ذوالکفل حسین صابر چشتی، علامہ صاحبزادہ مفتی حافظ فضل محمد قادری، علامہ صاحبزادہ مفتی ڈاکٹرمصطفےٰ رضا خان بیگ قادری، علامہ صاحبزادہ قاضی نویدالرحمن قادری، صاحبزادہ سید علی نقی شاہ بخاری رضوی، مولانا پیرمحمد احمدنقشبندی، مولاناحافظ عبدالعزیز نقشبندی،مولانا حافظ بدرمنیر نقشبندی، مولانا قاری محمد زمان قادری، مولاناحافظ فوزالمحبوب مجددی، صاحبزادہ شفقات احمدشاہ قادری، ایڈووکیٹ صاحبزادہ حسیب حسن شاہ قادری، مولاناحافظ محمدعارف صدیقی، مولاناحافظ جہانگیرقادری، مولانا خورشیدالقادری، قاری شہر یار علی سیالوی، حافظ غلام محی الدین قادری، حافظ ظفراقبال قادری نے شرکت کی ۔