منسٹرز نے انگلینڈ میں مینوپازلیو پائلٹ متعارف کرانے کی تجویز کو کاؤنٹر پروڈکٹیو قرار دیکر مسترد کر دیا

January 28, 2023

لندن (پی اے) منسٹرز نے ایم پیز کی جانب سے انگلینڈ میں مینوپاز لیو کے پائلٹس کو متعارف کرانے کی تجویز کو ممکنہ کاؤنٹر پروڈکٹیو ہونے کا استدلال کرتے ہوئے مسترد کر دیا اور انہوں نے ایکویلٹی ایکٹ کے مینو پاز کو پروٹیکٹیو کیریکٹرسٹک (محفوظ خصوصیت) بنانے کی سفارش کو بھی مسترد کر دیا ہے، یہ تجاویز ویمن اینڈ ایکویلٹی کمیٹی کی جانب سے سامنے آئی تھیں جس نے منسٹرز پر مینوپاز کی سپورٹ پر برفانی پیش رفت کرنے کا الزام لگایا۔ حکومت نے اصرار کیا کہ اس کے پاس مدد کو بہتر بنانے کا ایک مستحکم اور بہتر منصوبہ ہے۔ جولائی 2022 میں کمیٹی نے ایک رپورٹ شائع کی تھی جس میں متنبہ کیا گیا کہ مینوپاز کے اثرات برطانیہ کی معیشت کو متاثر کر رہے ہیں۔ کمیٹی کا کہنا تھا کہ مینوپاز کی سپورٹ میں کمی خواتین کو کام سے باہر کر رہی ہے اور اس کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں 12 سفارشات کی پیش کی ہیں جن کامقصد ورکنگ ویمن کو مزید حقوق دینا ہے۔ تاہم منگل کو شائع ہونے والی رپورٹ پر اپنے ردعمل میں حکومت نے کمیٹی کی پانچ تجاویز کو یکسر مسترد کر دیا جس میں حکومت کیلئے یہ تجویز بھی شامل تھی کہ وہ پبلک سیکٹر کے ایک بڑے آجر کے ساتھ مل کر ایک مخصوص مینوپاز لیو کی پالیسی کو تیار اور پائلٹ کرے۔ کمیٹی کی رپورٹ میں ایم پیز کے کراس پارٹی گروپ نے استدلال کیا کہ اس سے خواتین کو غیر حساس اور سخت بیماری کی پالیسیوں کی وجہ سے کام سے باہر نکالے جانے کو روکا جا سکتا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اس کی تمام تر توجہ آجروں کو جائے کار پر مینوپاز کی پالیسیوں کو نافذ کرنے کی ترغیب دینے پر مرکوز ہے۔ ایم پیز کا کمہنا ہے کہ خواتین کو زیادہ مینوپازرائٹس ملنے چاہیں ۔ حکومت کا کہنا ہے کہ ہمیں تشویش ہے کہ مینو پاز کی مخصوص چھٹی اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔ اس کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ مینو پاز کی ایک نئی محفوظ خصوصیت متعارف کرانے کیلئے مساوات ایکٹ میں ترمیم پر مشاورت شروع نہیں کرے گی جس میں مینوپاز ملازمین کیلئے معقول ایڈجسٹمنٹ فراہم کرنے کا فرض بھی شامل ہے۔ حکومت نے تشویش کا اظہار کیا کہ اس طرح کے اقدامات کے غیر ارادی نتائج کا سبب ہو سکتے ہیں جو نادانستہ طور پر امتیازی سلوک کی نئی شکلیں پیدا کرنے کا موجب بنیں گے۔ مثال کے طور پر طویل المدتی طبی حالتوں یا موجودہ تحفظات میں کمی کا شکار مردوں کے لیے امتیازی سلوک کے خطرات ہیں ۔ منسٹرز نے مینوپاز کے ارد گرد پبلک ہیلتھ کمپین شروع کرنے اور اس ایریا کے بزنسز کی جانب سے مینو پاز اقدامات کے سلسلے میں ہونے والی پیشرفت کی مانیٹرنگ کیلئے مینوپاز ایمبیسڈر مقرر کرنے کیلئے کمیٹی کی سفارشات سے اصولی طور پر اتفااق کیا اور انہیں قبول کیا۔ تاہم کمیٹی کی کنزرویٹو چیئر کیرولین نوکس نے حکومت کے مجموعی ردعمل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بڑی تعداد میں باصلاحیت اور تجربہ کار خواتین کو افرادی قوت سے باہر نکلنے سے بچانے کا ایک موقع ضائع کر دیا گیا ۔