جرمنی، ریل میں مسافروں پر چاقو سے حملہ، 2 افراد ہلاک

January 28, 2023

برلن( نیوز ڈیسک)جرمنی کے شمالی علاقے میں ریل کے اندر چاقو کے حملے میں دو افراد ہلاک اور 7 افراد زخمی ہوگئے۔خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ شمالی جرمنی میں علاقائی ریل کے اندر چاقو کے حملے میں متعدد مسافر زخمی ہوگئے تاہم دیگر مسافروں نے حملہ آور پر قابو پالیا۔پولیس کے ترجمان نے کہا کہ چاقو کے حملے کا واقعہ دو شہروں ہیمبرگ اور کیئل کے درمیان چلنے والی ریل میں پیش آیا اور زخمیوں میں سے 3 کی حالت نازک ہے۔انہوں نے کہا کہ مشتبہ حملہ آور کی عمر 20 اور 30 کے درمیان تھی اور اس کو بروک اسٹیڈٹ کے ریلوے اسٹیشن میں حراست میں لیا گیا ہے ، حملہ آور خود بھی زخمی ہے۔