جیسنڈا آرڈن کو شہریوں کی طرف سے جذباتی الوداع

January 28, 2023

آکلینڈ ( نیوز ڈیسک) نیوز ی لینڈکی سابق وزیرِ اعظم جیسنڈا آرڈن کی طرف سے وزارت عظمیٰ سے مستعفی ہونے پر سیکڑوں شہری انہیں جذباتی الوداع کہنے کے لیے جمع ہوگئے۔ خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم جیسنڈا آرڈن نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ ملک کو قدرتی آفات، اب تک کے بدترین دہشت گرد حملہ اور کورونا وائرس میں چلانے کے بعد اب ان کے پاس قیادت کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔واضح رہے کہ 21 جنوری کو جیسنڈا آرڈرن کی جانب سے استعفیٰ کے اعلان کے بعد لیبر ایم پی کرس ہپکنز کو ملک کے نئے وزیراعظم نامزد کر دیا گیا تھا۔خیال رہے کہ جیسنڈا آرڈرن گزشتہ روز آخری بار بطور وزیراعظم سامنے آئیں اور پارلیمان کے پاس موجود ملازمین اور شہریوں کی بڑی تعداد کی تالیوں کی گونج میں پارلیمان سے باہر نکلیں۔شہزاہ ولیم نے سب سے پہلے انہیں مبارکباد پیش کی۔