ٹینس اسٹار اور قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے ٹینس کو خیرباد کہہ دیا

January 28, 2023

میلبورن (نیوز ڈیسک)بھارتی ٹینس اسٹار اور قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے ٹینس کورٹ کو ہمیشہ کیلئے خیرباد کہہ دیا۔آسٹریلین اوپن کے مکسڈ ڈبلز فائنل میں ثانیہ مرزا اور ان کے ساتھی روہن بوپنا کو برازیلین جوڑی کے ہاتھوں 6-7 اور 2-6 سے شکست ہوئی۔میچ کے اختتام پر حریف ٹیم کو جیت کی مبارکباد دی اور گفتگو کے دوران ان کی آنکھوں میں آنسو آگئے، انہوں نے کہا کہ میرا پروفیشنل کیریئر میلبورن سے شروع ہوا اور کیریئر کے اختتام کیلئے اسی جگہ کو چنا۔ثانیہ مرزا نے کہا کہ میں اپنے کیریئر پر اپنے والدین سمیت دوستوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے مجھے سپورٹ کیا۔قبل ازیں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے حال ہی میں ویمن ٹینس ایسوسی ایشن کی ویب سائٹ کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں اعلان کیا تھا کہ وہ آئندہ ماہ دبئی ایونٹ کے بعد ریٹائر ہوجائیں گی۔