ممبر قومی اسمبلی شکور شاد کا اسکاٹ لینڈ کی پارلیمنٹ کا دورہ

January 28, 2023

لندن(پ ر) این اے 246 لیاری کراچی سے ممبر قومی اسمبلی شکور شاد نے خصوصی دعوت پر اسکاٹ لینڈ پارلیمنٹ ایڈنبرا کا دورہ کیا۔اس موقع پر ایکسٹرنل افیئرز کمیٹی کی چیئرمین کلیئر ایڈمسن، ممبر اسکاٹش پارلیمنٹ فِلٹن مک گریگر، لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والے اور پہلے بنگلادیشی نژاد رکن پارلیمنٹ فیصل چوہدری سمیت دیگر اراکین سے ملاقاتیں بھی کیں۔ ملاقات میں بین الاقوامی تعلقات کے امور، پاکستان میں حالیہ سیلاب سے نقصانات،خطے میں پاکستان کی جغرافیائی اہمیت، افغان جنگ کے پاکستان پر پڑنے والے اثرات اور نقصانات، گلوبل وارمنگ اور بھارت کی مقبوضہ کشمیر پر ریاستی مظالم اور انسانی حقوق کی پامالی کو اجاگر کیا گیا۔ شکور شاد نے اسکاٹش پارلیمنٹ کے اجلاس کی کاروائی میں شرکت کی اور وزیر نے پارلیمنٹ کے مختلف حصوں کا دورہ بھی کرایا۔ اسکاٹ لینڈ نیشنل پارٹی کے نیشنل ایکزیگٹو کمیٹی ممبر جناب قاسم حنیف اور اسکاٹش پاکستانی کمیونٹی کے لیڈر سرور رانجھا بھی انکے ہمراہ تھے۔