برطانیہ میں بدترین مہنگائی، پسماندہ طبقے کیلئے دو وقت کی روٹی بھی مشکل

January 28, 2023

لندن( نیوز ڈیسک)برطانیہ میں تاریخ کے بدترین مہنگائی کے طوفان نے پسماندہ طبقےکیلئے دو وقت کی روٹی بھی مشکل بنادی۔شہری کھانے یا سخت سردی میں گھروں کو گرم رکھنے میں سے ایک کا چناؤ کرنے پر مجبور ہوگئے۔ٹھنڈے گھروں میں رہنے پر مجبور لوگوں میں بیماریاں بڑھنے لگیں،کنزریٹو حکومت کیلئے توانائی بحران پر قابو پانا جوئے شیر لانے کے مترادف ہوگیا۔