کیمیکل یا زہریلی گیس سے مبینہ ہلاک ہونے والوں کا قبرستان مل سکا نہ قبریں

January 28, 2023

کراچی(طاہر عزیز/اسٹاف رپورٹر) کراچی کے ضلع کیماڑی کے علاقے علی محمد گوٹھ میں کسی کیمیکل یا ز ہریلی گیس سے مبینہ ہلاک ہونے والوں کا قبرستان مل سکا نہ قبریں، صیح صورتحال تک پہنچنے کے لئے انتظامیہ نے ڈاکٹروں اور دیگر ماہرین پر کمیٹی بنا دی یہ بات ڈپٹی کمشنر ضلع کیماڑی مختار ابڑو نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی انہوں نے کہا کہ جن 16افراد کی گزشتہ پندرہ سولہ دن میں ہلاکتوں کا بتایاجا رہا ہے

ان کے لواحقین ہی شکایت کنندہ ہیں اور فیکٹریاں بھی انہی کی ہیں ان کا تعلق ایک ہی کمیونٹی سے ہےجمعے کو علی محمد گوٹھ ٹیم بھیج کر ہم نے ان سے ہلاک شدگان کی تفصیلات، انہیں کس قبرستان میں دفنایا گیا

گورکن کی رسیدیں اور قبروں کی نشاندہی کا کہا تاکہ قانون کے مطابق کسی میت کا کیمیکل ایگزامن کراکر وجوہات معلوم کی جاسکیں لیکن وہ کوئی ثبوت فراہم نہ کر سکے جب ہلاک ہونے والے بچوں کے والدین کے نام معلوم کئے گئے ان کی نشاندہی بھی نہ کر سکے بس یہ کہتے رہے فلاں کا بیٹا تھا لیکن ہمیں ورثا میں کوئی نہیں مل رہا ہے

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ مذکورہ علاقے میں باقاعدہ کو ئی فیکٹریا ں نہیں ہیں لوگ چھوٹے موٹے کام گھروں میں ہی کرتے ہیں لیکن جن لوگوں کی ہلاکتوں کا ذکر کیا جا رہا ہے

ان گھروں میں دوسرے لوگ کسی گیس یا کیمیکل سے متاثر نہی ہو ئےا یسا محسوس ہوتا ہے واقعے کو بہت زیادہ بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا ہے کس قبرستان میں اور کہاں دفنایا گیا اس کا کوئی ثبوت نہیں ہے اصل وارث نہیں مل رہے وہاں کے رہنے والے ایک قبر نہیں دکھا سکے ضلعی انتظامیہ نے ایک کمیٹی بنا دی ہے جو تمام پہلووں اور اطلاعات کا جائزہ لے کر اصل وجوہات تک پہنچنے کی کوشش کرے گی۔