مذہبی جماعت کی ریلی اور گیس بجلی کی بندش پر احتجاج کے باعث مختلف علاقوں میں ٹریفک جام

January 28, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )مذہبی جماعت کی ریلی اور گیس بجلی کی بندش پر احتجاج کے باعث مختلف علاقوں میں ٹریفک جام ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق کورنگی روڈ کالا پل پر چنیسر گوٹھ کے رہائشیوں نے بجلی اور گیس کی عدم فراہمی پر جمعہ کو احتجاج کیا،احتجاج میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی،احتجاج کے باعث کورنگی روڈ،ڈیفنس ،شاہراہ فیصل ،قیوم آباد اور اطراف کی سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام ہو گیا اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں،ٹریفک پولیس کے مطابق شاہراہ فیصل سے آنے والی ٹریفک کو گورا قبرستان آواری چوک کی طرف جبکہ قیوم آباد سے آنے والی ٹریفک کو بلیوارڈ سے پنجاب کالونی کی طرف بھیجا گیا۔