منگھوپیر، ڈاکوؤں نے ایک اور نوجوان قتل کردیا، گلشن معمار میں 15سے زائد طلبہ وطالبات کو لوٹ لیا گیا

January 28, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر میں بے لگام ڈاکوئوں نے ایک او ر نوجوان کی جان لے لی، جبکہ 15 سے زائد طلبہ وطالبات سے موبائل فون اور نقد رقم چھین کرفرار ہوگئے،تفصیلات کے مطابق منگھوپیر ناردرن بائی پاس کے قریب ڈاکوئوں نے ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان وقاص نیازی کو قتل کردیا اورکار اور موبائل چھین کربآسانی فرار ہو گئے ،مقتول رینٹ کی کار چلاتا تھا، سعید آباد کا رہائشی ،ایک بچے کا باپ اور آبائی تعلق میانوالی سے تھا، علاوہ ازیں گلشن معمار میں مسلح ڈاکو کوچنگ سینٹرمیں 15 سے زائد طلبہ وطالبات سے موبائل فون اور نقد رقم چھین کرفرار ہوگئے۔